ایشا امبانی کی شادی کی تقریب 12دسمبر کو
نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستان کے سب سے مالدارتاجرمکیش امبانی کی اہلیہ انیتا امبانی نے مہمانوں کو شادی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے بیٹی ایشا امبانی اور آنند پیرامل کی شادی کی تقریب مکیش امبانی کے مکان پرعزیز و اقارب اوردوست و احباب کی موجودگی میں 12دسمبر 2018ء کو ہوگی۔ شادی کی تمام رسومات ہندوستانی روایات و اقدار کے مطابق انجام دی جائیں گی۔شادی سے ایک ہفتہ قبل اودے پور میں مقامی ثقافتی تقریب منعقد ہوگی جس میں امبانی اور پیرا مل خاندان کے قریبی رشتے داراور احباب شریک ہونگے۔پروگرام میں روایتی انداز سے مہمانوں کی تواضع کی جائے گی۔دونوں خاندان نے ایشا اور آنند کیلئے اپنی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔واضح ہو کہ ایشا امبانی ریلائنس انڈسٹری کے چیئرمین مکیش امبانی کی صاحبزادی ہیں۔ وہ ریلائنس جیو کی بورڈ آف ڈائریکٹر کی رکن ہیں۔ ایشا نے ییل یونیورسٹی سے سائیکالوجی اور جنوب ایشیا اسٹڈیز میں گریجویشن کیا۔اٹینڈ فورڈ کے گریجویٹ اسکول آف بزنس سے ایڈمنسٹریشن پروگرام میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں