Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می 8 لائٹ فروخت کے لئے پیش

شیاؤمی کمپنی کی جانب سے پچھلے ماہ می 8 لائٹ اسمارٹ فون متعارف کرایا گیا تھا تاہم اسے ابتدائی طور پر صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ اب کمپنی نے اس فون کو فرانس ، یوکرائن اور دیگر ممالک میں بھی فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔فون میں 6.26 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر اور 3350 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔فون کی پشت پر 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو سینسر دیے گئے ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 24 میگا پکسل کا ہے۔ یہ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1399 یان ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 1699 یان اور 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 1999 یان ہے۔ فون کو سنہرے ، نیلے اور گرے رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
 

شیئر: