ورزش سے بنائیں خود کو اسمارٹ
باقاعدہ ورزش کے ذریعے آپ خود کو اسمارٹ اور جاذب نظر بناسکتے ہیں . ورزش کے بنیادی اصولوں کو جاننا ضروری ہے . چند خاص قسم کی ورزشوں کے ذریعے آپ نہ صرف وزن کم کرسکتے ہیں بلکہ اپنے جسم کو اسمارٹ اور سڈول بنا سکتے ہیں . یہ ورزشیں باڈی ویٹ ورزشیں کہلاتی ہیں . ان میں پہلی ورزش پلینکس ہے .یہ ورزش ذرا مشکل ہے لیکن سب سے زیادہ موثر بھی ہے جو جسم کے ہر حصے پر اثر انداز ہوتی ہے . دوسری اہم ورزش پش اپ ہے . نئی نئی ورزش شروع کرنے والوں کو پش اپ کرنا مشکل لگتا ہے . پہلے اپنے گٹھنوں کو زمین پر ٹکا کر کرنے کی کوشش کریں . جب انہیں اچھی طرح کر لیں تو پھر اصلی پش اپس پر آ جائیں . چند ہی دنوں میں اپنے جسم کی مزاحمت کو بڑھتا ہوا محسوس کریں گے . تیسری قسم کی ورزش لنجز ہے . لیجز کو مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے . ابتدائی ورزش میں ایک ٹانگ کو موڑ کر آگے رکھیں جبکہ دوسری ٹانگ کا گٹھنا زمین تک لے جائیں . پھر اسی طرح دوسری ٹانگ سے کریں . جب تک ممکن ہو باری باری دونوں ٹانگوں سے کرتے رہیں . کرنچز دوسری ورزشوں کے مقابلے میں کافی آسان ہے . کرنچز کے لیے میٹ پر دونوں گٹھنے موڑ کر لیٹ جائیں . دونوں ہاتھ سر کے پیچھے رکھ کر بغیر ٹانگیں ہلائے اوپر کا دھڑ اوپر اٹھائیں . خیال رہے کہ دونوں پیروں کے پنجے زمین پر ٹکے رہیں . جتنی بار ممکن ہو کریں . برپیز ایک مشکل ورزش ہے اور بہت جلد تھکادیتی ہے۔کیو نکہ برپیز کااثر تمام متاثرہ حصوں جیسے کمر،رانیں،مونڈھے اورٹانگوں پر ہوتا ہے اس لئے اس میں زیادہ محنت لگتی ہے۔ سیدھا کھڑے ہو جائیں ،پھر جمپ کریں جب نیچے آنے لگیں تو جسم کو زمین کی طرف لے جائیں اور پش اپ کریں۔اٹھ جائیں اور یہی عمل جتنی مرتبہ ممکن ہوبار بار دہرائیں۔ یہ ورزشیں آپکے جسم کوشیپ میں لانے کے لیے بہترین ہے .