مدینہ منورہ کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے
مدینہ منورہ کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ریجن میں موسلادھار بارش اور غیر یقینی موسم کے باعث بچوں اور اساتذہ کی سلامتی کے لئے تمام تعلیمی اداروں بند کئے جارہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج جمعرات کو بھی مدینہ منورہ ریجن کی تمام کمشنریوں میں موسلادھار بار ش کا امکان ہے۔