Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خودکش بمبار خاتون بے روزگار گریجویٹ تھی

تیونس سٹی۔۔۔تیونس کے دارالحکومت میں ایک مصروف شاہراہ پر خودکو دھماکے سے اڑانے والی عورت بیروز گار گریجویٹ تھی۔ تیونسی حکام نے اس کی شناخت منا جوئبلہ کے نام سے کی ہے ۔اس کی عمر 30سال تھی۔اس نے دارالحکومت تیونس کی مصروف شاہراہ حبیب بو رقیبہ پر کھڑی پولیس کی کاروں کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا ۔15 پولیس افسر اور 2 راہ گیر زخمی ہوگئے تھے۔ شہر میں 2015ء کے بعد اس طرح کا یہ پہلا بم حملہ تھا۔اس خودکش بمبار کا تعلق تیونس کے مشرقی علاقے المہدیہ سے تھا ۔ تیونس کے محکمہ پراسیکیوشن کے ترجمان سفیان السلیتی نے بتایا کہ وہ بزنس انگلش میں گریجو یٹ تھی۔تیونسی میڈیا کے مطابق وہ بے روزگار تھی اور بعض اوقات اپنے خاندان کا ہاتھ بٹانے کے لیے بھیڑ بکریاں چرایا کرتی تھی۔

شیئر: