Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی کی فضا انتہائی آلودہ،’’ایمرجنسی‘‘ نافذ

نئی دہلی۔۔۔۔دارالحکومت دہلی اور اس کے قرب و جوار میں جمعرات کی صبح فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک نیچے پہنچنے کے بعد 10 دنوں تک ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ نے اس سلسلے میں لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ فضائی آلودگی کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے کہا کہ پرائیویٹ گاڑیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے طاق-جفت منصوبے نافذ کئے جائیں گے۔دہلی کی آب و ہوا گزشتہ کئی دنوں سے خطرناک حد تک آلودہ  ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر ماحولیاتی آلودگی کنٹرول اتھارٹی (ای پی سی اے) نے یکم نومبر سے تعمیرات جیسی مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ساتھ ہی دہلی کے باشندوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ آئندہ 10 دن تک پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔
مزید پڑھیں:- - -  -قرض واپسی کے مطالبے پر دوست کا قتل
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: