Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریشان عوام پر مزید معاشی بوجھ نہیں ڈالیں گے‘ وزیرا عظم

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام پر معاشی بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، حکومت انہیں مزید پریشانی میں نہیں ڈالے گی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چین روانگی سے قبل چینی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ایسی شرائط پر قرض نہیں لیں گے جن سے عوما پر بوجھ پڑے کیونکہ اس سے عام آدمی بہت متاثر ہوتا ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ اقتصادی بحران سے نکلنے کے لییدو راستے اختیار کیے گئے جن مین سے ایک آئی ایم ایف کے پاس جانا اور دوسرا دوست ممالک سے رابطہ تھا۔ اس حوالے سے سعودی عرب نے بہت وسیع القلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہماری بھرپور مدد کی۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ توقع ہے چین بھی ہماری اسی طرح مدد کرے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں خراب حکمرانی کی وجہ سے ہماری برآمدات مشکلات سے دوچار ہیں اس لیے پاکستان میں سخت معاشی اصلاحاتی پروگرام نافذ کیا گیا ہے جس کے لیے پاکستان کو برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے۔  جب ایک ملک محنت کرتا ہے تو اُس کی صنعتوں کو قدموں پر کھڑا کرنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے اور اس بات کی مثال چین ہے جس نے دنیا کے ساتھ مقابلہ کیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -’’مظاہرین سے آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے‘‘

شیئر: