Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسقط کے مسافر سے کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

اسلام آباد:  اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کے سامان سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارروائی کی۔ اس دوران سامان سے ایک کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی۔
اے این ایف کے اہل کاروں نے منشیات اسمگلنگ کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مسافر ایاز اہلیہ شازیہ کے ساتھ نجی ائرلائن سے مسقط جا رہا تھا۔ دونوں میاں بیوی کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ اے این ایف منتقل کر دیا گیا۔
 

شیئر: