بادام کو طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے ایک چمچ شکر اس جار میں ڈال دیں جس میں بادام رکھے ہوئے ہیں . شکر ڈالنے سے بادام بہت دنوں تک محفوظ رہ پائیں گے .
دہی جمانے سے قبل دودھ کو ابال لیں اور اس میں دو سبز مرچیں ڈال دیں اور نصف گھنٹے تک رکھ دیں . اس سے دہی سخت اور جلد جمے گی .
رات کو تین چمچ کھانے کا سوڈا پانی بھرے ٹب میں ڈال لیں اور صبح اس پانی سے باتھ روم دھو لیں . باتھ روم کی بدبو جاتی رہےگی .
ایک چمچ کھانے کا سوڈا نمک اور سہاگہ لے کر کسی بوتل میں رکھ لیں . روزانہ اس سے دانت صاف کریں اس سے دانتوں کی پیلاہٹ ختم ہو جائے گی .
سرسوں کے تیل میں ایک چائے کا چمچ نمک ملا کر دانتوں پر لگانے سے دانت سفید ہو جاتے ہیں .
خشک لیموں کے چھلکوں کا سفوف بنالیں اور اس میں نمک ملا کر دانت صاف کریں .اس سے دانتوں کا میل چلا جائے گا .