ملک جید عالم دین سے محروم ہوگیا،عمران خان
اسلام آباد...صدر مملکت عارف علوی وزیراعظم عمران خان نے سربراہ جے یوآئی (س) مولا نا سمیع الحق پر حملے میں ان کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ملک جید عالم دین اور اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی دینی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق پر حملے کے وا قعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعظم عمران خان نے وا قعہ کی فوری تحقیقات اور ذ مہ داران کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں جنہیں مولانا سمیع الحق پر حملے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے کو بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا ایک عظیم شخصیت تھے۔