نان کیریئر سفیروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش
اسلام آباد ....وزارت خارجہ نے 2013ءسے بیرون ملک تعینات سیاسی اور نان کیریئر سفیروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کردی۔ مسلح افواج پاکستان سے ریٹائرڈ 22 افسران اس میں شامل ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ اس وقت ریاض، عمان، طرابلس، برونائی، سرا ئیوو، کولمبو، ابوجا، پورٹ لوئس، عمان، دمشق، کیف، دوحہ، بندر سری بگاوان میں مسلح افواج کے ریٹائرڈ افسران بطور سفیر تعینات ہیں۔ سیاسی بنیادوں پر امر یکہ ،کینیڈا ، بحرین سمیت کئی ممالک میں سفیر تعینات ہیں۔