خشک جلد کے لیے بہترین قدرتی ماسک
خشک جلد کے لیے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ جلد کی نمی برقرار رہے . نیچرل ماسک کے ذریعے آپ جلد کی نمی بحال کر سکتے ہیں. دو کھانے کے چمچ شہد ، دو کھانے کے چمچ ایواکاڈو ، دو چمچ زیتون کا تیل اورایک آم کا گودا لے کر تماماجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں اور اسے چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑدیں . پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی میں کپڑا ڈبو کر اس سے چہرہ صاف کرلیں . چہرہ چمک اٹھے گا . شہد جلد کی نرمی برقرار رکھنے کے لیے بہترین قدرتی جزو ہے . یہ چہرے پر ایکنی ہونےسے بھی روکتا ہے . ایواکاڈو میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور وٹامن بی موجود ہوتے ہیں جو جلد پر موجود لیپیڈ کی تہہ کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں . آم میں موجود وٹامن سی جلدمیں چمک پیدا کرتا ہے اور زیتون کاتیل سورج سے جھلس جانے والی جلد کی قدرتی خوبصورتی بحال کرنے میں مدد دیتا ہے . یہ آم کا موسم نہیں لہذا آپ آم کے بغیر ہی ماسک تیار کرسکتے ہیں . سرد موسم میں اپنی خشک جلد کا خیال رکھنے کے لیے اس ماسک کو استعمال کریں .