Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرخ رنگ نئی زندگی کی نشانی ہے، سونالی بیندرے

بالی و ڈ کی سابق اداکارہ سونالی بیندرے اس وقت سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ گزشتہ کافی عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کے نیویارک میں منعقد ہونیوالے برائیڈل شاور کی تقریب میں شرکت کی جو رواں ماہ امریکی گلوکار نک جونس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔پرینکا کے برائیڈل شاور میں سونالی بیندرے نے طویل عرصے بعد سرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کیا جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔سونالی بیندرے نے سب سے پہلے پرینکا کی شادی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پھر لکھاکہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میں نے دوبارہ سرخ رنگ پہنا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ میںذکر کیا کہ سرخ رنگ نئی زندگی کی نشاندہی کرتا ہے۔انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیمو تھراپی سے میری آنکھیں کمزور ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے میں گھبراہٹ کا شکار ہو گئی تھی۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے اپنی نئی آنیوالی کتاب کے بارے میں آگاہ کیا ۔اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ انہیں یہ کتاب مکمل کرنے میں لمبا عرصہ لگا کیونکہ کیمو تھراپی کی وجہ سے میری آنکھیں کمزور ہو ئیں تاہم اب وہ واضح طور پر دیکھنے کے قابل ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی انکشاف کیا کہ کچھ دن قبل وہ اسی لئے پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار ہو گئی تھیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ اب بہتر محسوس کر رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سونالی بیندرے سرطان کیخلاف دلیرانہ جدوجہد کی علامت بن گئی ہیں اور ان کے اقدامات کو زندگی کے تمام شعبوںسے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔انہوں نے سرطان کی تشخیص کے بعد کتابوں سے دوستی کر لی اورکتابیں لکھنے کا آغاز کیا۔با ہمت سونالی اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنی خیریت کی خبر مداحوں اوردوستوں کو دیتی رہتی ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتی نظر آتی رہتی ہیں۔
 

شیئر: