افغان اہلکار کی فائرنگ سے امریکی میجر ہلاک
کابل... کا بل میں افغان اہلکار کی فائرنگ سے امریکی میجر ہلاک اور دوسر اہلکارا زخمی ہوگیا۔افغانستان میں نیٹو کے امدادی مشن نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملہ آور افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز کا رکن تھا ۔ فائرنگ سے زخمی امریکی فوجی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے باگرام ہوائی اڈے پر منتقل کردیا گیا ۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔