Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجستھان: بی جے پی رہنما کا دن دہاڑے قتل

جے پور۔۔۔۔راجستھان میں ضلع پرتاپ گڑھ سے 4کلومیٹر کے فاصلے پرواقع گاؤں میں بی جے پی رہنما پر موٹر سائیکل سواروںنے  قتل کردیا۔ بی جے پی رہنما سمرتھ کماوت پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ سڑک کے کنارے کھڑے تھے کہ 3موٹرسائیکلوں پر سوار 4بدمعاشوں نے ان پر پہلے فائرنگ کی اورپھر دھار دار آلے سے سرتن سے جدا کرکے فرار ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اورواقعہ کی رپورٹ درج کر کے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کی اور ملزمان کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔کانگریس رہنما اشوک گہلوت نے ٹویٹر پر اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتارکرنے کی اپیل کی۔انہوں نے ریاست میں لاقانونیت اور بڑھتے ہوئے جرائم کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: - - - -’’رام مندر کی تعمیر دسمبر میں اور مسجد لکھنؤ میں تعمیر ہوگی‘‘،ویدانتی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: