فلوریڈا- - - -ہارڈ راک گروپ کی طرف سے تیار کر دہ یہ گٹار نما ہوٹل 450فٹ بلند ہے اور اس کی تعمیر پر ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔ یہ گٹار نما ہوٹل 36منزلہ ہے اور اس میں شیشے کا استعمال اتنا کھل کر ہوا ہے کہ لوگ اسے گلاس ٹاور کا نام دینے لگے ہیں ۔ یہ عجیب و غریب عمارت فلوریڈا کی فلک پوش عمارتوں کے علاقے ہالی ووڈ کے بالکل سامنے ہے ۔ اس کا باقاعدہ افتتاح آئندہ سال موسم گرما میں کر دیا جائیگا ۔ یہاں ٹھہرنے والے گٹار کے اندر ہی رات گزار سکیں گے ۔ آس پاس کے لوگ بھی اس بات پر سخت حیران ہیں کہ یہ عالی شان عمارت اتنی بڑی ہے کہ اسے خلا سے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ کچھ مقامی لوگوں کو اس بات کی خوش ہے کہ اس عمارت کے افتتاح کے بعد آس پاس کے علاقے میں معاشرتی اور کاروباری زندگی ایک نیا رخ اختیار کرے گی اور لوگ دور دراز سے اسے دیکھنے آئیں گے ۔اس حوالے سے جو تصویریں جاری ہوئی ہیں ان میں صاف نظر آتا ہے کہ اس کے کمروں کو کس خوبصورتی سے بنایا جا رہا ہے۔