ڈوکووچ نے فیڈرر کو سنچری کرنے سے روک دیا
پیرس:نئے عالمی نمبرون ٹینس اسٹار نوواک ڈوکووچ نے پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل میں راجر فیڈرر کو شکست دے کر سوئس کھلاڑی کی جانب سے 100 واں ٹائٹل جیتنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ڈوکوچ نے سوئس ٹینس اسٹار کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، 5-7 اور7-6 سے ہرایا۔میچ کے تیسرے سیٹ کے دوران اس وقت فرانسیسی تماشائیوں نے ڈوکووچ کو ہوٹنگ کا نشانہ بنایا جب انہوں نے ایک پوائنٹ ہارنے پر اپنا ریکٹ کورٹ پر مار کر توڑ دیا ۔ تماشائیوں کو فیڈرر کے خلاف ڈوکووچ کے اس طرزعمل پر غصہ آگیا اور انہوں نے کھل کر سرب کھلاڑی کا مذاق اڑایا ۔اس واقعے کے بعد ڈوکووچ محتاط ہو گئے اور انہوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ جیت لیا ۔ فتح کے بعد ڈوکووچ نے تماشائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کامیابی کا جشن منا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔ راجر فیڈرر گزشتہ ہفتے اپنے آبائی شہر باسل میں ہونے والے انڈور ٹورنامنٹ میں اپنا 99واں اے پی ٹی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے اور توقع تھی وہ اس ٹورنامنٹ میں سنچری مکمل کر لیں گے لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔
کھیلوں کی مزید خبریںاور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں