Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب عازمین حج و عمرہ کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتتا،بندر العیبان

    ریاض- - -  -  سعودی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ ڈاکٹر بندر العیبان نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب عازمین حج و عمرہ کے ساتھ کسی طرح کا کوئی امتیاز نہیں برتتا۔ میڈیا کو مطلوبہ آزادی فراہم کئے ہوئے ہے۔ بچوں کے حقوق کے سلسلے میں قوانین و ضوابط اور آگہی مہم کا مرحلہ اچھا خاصا طے کر لیا ہے۔نئے قوانین جاری کر کے عدل و انصاف کو راسخ کیا جا رہا ہے۔وہ پیر کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کونسل کے سامنے سعودی موقف پیش کر رہے تھے۔ اجلاس کے شرکاء انسانی حقوق کے حوالے سے سعودی عرب کی پیش کردہ رپورٹ پر تبادلہ خیال کے لئے جمع تھے۔ بندر العیبان نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھرمیں انسانی حقوق کے فروغ و تحفظ کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے عظیم کردار کو قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ العیبان نے زندگی کے مختلف شعبوں میں انسانی حقوق کی بابت مملکت میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا تعارفی خاکہ پیش کیا۔ انہو ںنے کہا کہ سابق رپورٹوں میں سعودی عرب کے حوالے سے جتنی سفارشات کی گئی تھیں۔ ان سب کا خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہوا ہے۔ سعودی ویژن 2030میں ایسی اسیکیمیں اور ایسے پروگرام شامل کئے گئے ہیں۔  جن پر عملدرآمد سے سعودی عرب ہر سطح پر دنیا میں مثالی قافلہ سالار ریاست کی شکل اختیار کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں آئینی حکومت کی مدد کیلئے قائم عرب اتحاد کے فوجی آپریشن بین الاقوامی انسانی قانون کے ضوابط سے پوری طرح ہم آہنگ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب سے شامی بحران پیدا ہوا ہے تب سے سعودی عرب 25لاکھ شامیوں کو اپنے یہاں ٹھہرائے ہوئے ہے او ران کے ساتھ پناہ گزینوں جیسا سلوک نہیں کررہا ہے۔ انہو ںنے بتایا کہ 18برس سے کم عمر کے بچوں کی مدد کیلئے مشترکہ مفت ہیلپ لائن 116111قائم کر چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی   پبلک پراسیکیوشن انوسٹی گیشن دفاتر میں سی سی کیمرے نصب کئے ہوئے ہے۔ ہر انسپکٹر کو مقدمے کی جملہ دستاویزات کے بغور معائنے اور ہر ملزم کے تمام حقوق کی پاسداری کی ہدایت کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مملکت میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے اصلاحات کا عمل کافی آگے بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سرکاری خزانے کے تحفظ کیلئے انسداد بدعنوانی اتھارٹی قائم کی جا چکی ہے۔ اس کا مقصد ریاست کی ترقیاتی اسکیموں میں حائل بدعنوانی کی بیخ کنی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب شرعی موضوعات سے متعلق عدالتی فیصلوں کا انسائیکلو پیڈیا تیار کرے گا۔ اس مقصد کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب انسانی حقوق کے سلسلے میں اسلامی شریعت کے جاری کردہ احکام سے روشنی لیتا ہے۔ جنوری 2015 ء میں شاہی فرمان جاری ہوا تھا جس میں انسانی حقوق کی قومی حکمت عملی تیار کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ یہ حکمت عملی اسلامی شریعت کے اصولوں ، مملکت میں اقتدار کے بنیاد ی نظام اور انسانی حقو ق کے علاقائی و بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق تیار ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -انفلوئنزا کا ٹیکہ صحت عملے کیلئے ضروری

شیئر: