Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلہٹ ٹیسٹ: فتح کیلئے بنگلہ دیش کی پوزیشن مضبوط

سلہٹ:بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں فتح کیلئے 295رنز کی ضرورت ہے اور اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں جبکہ مہمان زمبابوے کی ٹیم کو 5سال بعد کوئی ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے 10وکٹیں حاصل کرنا ہونگی ۔قبل ازیں زمبابوے کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں181رنز بناتے ہوئے میزبان بنگلہ دیش کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں فتح کے لئے 321رنز کا ہدف دیا تھا جس نے دوسری اننگز میں کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 26رنز بنا لئے ہیں ، تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات بنگلہ دیشی بولر تیج الاسلام کی 5وکٹیں تھیں جو اس میچ میں 11وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا تھا اور موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امپائرز نے اسے قبل ازوقت ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو بنگلہ دیشی اوپنرز امراﺅ القیس اور لٹن داس بالترتیب12اور14رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ۔کھیل کے تیسرے دن زمبابوے کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز ایک رن پر دوبارہ شروع کی تھی ۔دوسری اننگز میں مہمان ٹیم زیادہ اچھی بیٹنگ نہیں کر پائی ۔ کپتان اور اوپنر ہملٹن مساکیڈزا 48رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے جبکہ سکندر رضا نے25،برینڈن ٹیلر نے24، شان ولیمز اور ریگس چکبوا نے20-20رنز بنائے ۔ تیج الاسلام ایک مرتبہ پھر زمبابوے کی بیٹنگ لائن کیلئے مصیبت ثابت ہوئے اور انہوں نے5کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرکے میچ میں اپنی وکٹوں کی تعداد 11تک پہنچا دی۔ مہدی حسن نے3اور نظم الحسن نے2وکٹیں حاصل کیں۔زمبابوے کی دوسری اننگز میں181بنا کر آﺅٹ ہو گئے اور پہلی اننگز کی139رنز کی برتری کی بدولت 321 کا ہدف دینے میں کامیاب رہی ۔ پہلی اننگز میں 143رنز پر آﺅٹ ہونے والی بنگلہ دیشی ٹیم کے لئے بظاہر یہ ہدف کافی بڑا نظر آتا ہے تاہم اس کی بیٹنگ لائن بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے میچ جیت سکتی ہے کیونکہ2دن کا کھیل باقی ہے۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریںاور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: