تحفیظ قرآن کی انجمنوں کو نئی ہدایت
ریاض۔۔۔۔وزیر اسلامی امور و دعوت ورہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے حکم دیا کہ تحفیظ قرآن کی انجمنیں خود کو اپنے مقصد تک محدود رکھیں اس سے تجاوز نہ کریں۔ ان کا مقصد قرآن کریم حفظ کرانا، قرآن پاک کی تلاوت اور قراء ت سکھانا ہے۔ یہ کام مقررہ قوانین و ضوابط کے دائرے میں رہ کر انجام دینا ہے۔ یہ انجمنیں کسی بھی عنوان سے کوئی اور پروگرام منعقد کرنے یا تفریحی پروگرام شروع کرنے کی مجاز نہیں۔