Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان کا وفد ماسکو امن کانفرنس میں شرکت کریگا

  کابل ..افغان حکومت روس میں افغان امن مذاکرات کے لئے اپنا وفد نہیں بھیجے گی۔ افغان اعلیٰ امن کونسل کا وفد آزادحیثیت میں اجلاس میں شرکت کرے گا۔ اعلیٰ امن کونسل کے نائب سربراہ کی سربراہی میں وفد روس بھیجا جائے گا۔ امن کونسل کا وفد روس میں طالبان سے کوئی سائیڈ لائن ملاقات نہیں کرے گا۔دریں اثناءطالبان کا وفد ماسکو میں امن مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ اس بات کی تصدیق طالبان کے قطر میں قائم دفتر کی طرف سے کر دی گئی ۔ ترجمان کے مطابق امن کانفرنس میں طالبان کا وفد افغانستان کی صورتحال کے پر امن حل کے لئے اپنا نقطہ نظر پیش کرے گا۔

شیئر: