Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان ڈیل کرکے برسر اقتدار آئے،زرداری

نوابشاہ... پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف  زرداری نے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے، اگر گرفتار کیا گیا تو میں پہلے سے زیادہ مشہور ہو جاوں گا، میرا سرکار کے ساتھ جھگڑا چلتا رہتا ہے تاہم میری گرفتاری کوئی مسئلہ نہیں ۔ نواب شاہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے زرداری نے کہا کہ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے ڈیل کرکے آئے۔ موجودہ وزیراعظم بھی ڈیل کے تحت آئے ہیں۔ ڈیل کرنے والوں کو ڈیل کرنی آتی ہے لیکن ملک چلانا نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا وزیراعظم کشکول لے کر دنیا میں گھوم رہا ہے۔ہم نے اپنے وسائل سے ملک چلایا اور کشکول نہیں اٹھایا۔ عمران خان چین سے معاہدے کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ چین سے مقامی کرنسی میں تجارت کا معاہدہ اب ہوا ہے۔ ہماری حکومت پہلے ہی 6 ممالک سے اس طرح کا معاہدہ کرچکی تھی۔حکومت سے رسہ کشی رہتی ہے، اس کھیل میں مزہ آتا ہے۔ بے نظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھوں گا۔ مجھے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن انہیں میری گرفتاری کیلئے ثبوت نہیںمل رہے ہیں تاہم اگر جیل جانا پڑا تو خود جیل جاوں گا۔ اگر گرفتار کیا گیا تو پہلے سے زیادہ مشہور ہو جاو¿ں گا۔ میرا سرکار کے ساتھ جھگڑا چلتا رہتا ہے ۔
 

شیئر: