متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان پیر21 اکتوبر کو روس کے سرکاری دورہ کا آغاز کریں گے۔
وام کے مطابق دورے کے دوران وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں بالخصوص معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت دیگر شعبوں پر بات چیت ہو گی۔
یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کے ایک حصے کے طور پر ہورہی ہے، مشترکہ تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
شیخ محمد بن زاید آل نہیان 22 سے 24 اکتوبر تک روسی شہر قازان برکس سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ برکس کے رکن کی حیثیت سے یہ متحدہ عرب امارات پہلی مرتبہ سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔