Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتجاجی مظاہروں میں توڑ پھوڑ کا از خود نوٹس

اسلام آباد... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے رد عمل میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کا از خود نوٹس لے لیا۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس نے نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیاہے جس کا مقصد عوام کی قیمتی املاک کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلا میے میں کہا گیا کہ کیس کے فیصلے کے بعد مظاہروں کے دوران شہریو ں کی قیمتی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ وفاق اور صوبائی حکومتوں کو حکم دیا گیا ہے کہ شہریوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر آگاہ کریں ۔چےف جسٹس کی جانب سے نوٹس لےنے کا مقصد متاثرین کے نقصان کی تلافی کرنا ہے ۔

شیئر: