Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایونٹی 2200ساخت کے 5جنگی جہاز وں کی تیاری کا معاہدہ

ریاض۔۔۔سعودی عرب اور اسپین کی کمپنیوں نے ایونٹی 2200ساخت کے 5جنگی جہاز تیار کر لئے۔ سعودی عرب کی عسکری صنعت کی کمپنی اور اسپین کی نوینٹیا کمپنی نے مشترکہ پروگرام کے تحت جنگی جہاز ڈیزائن کر کے تیار کئے۔ دونوں ملکو ںنے اس کا معاہدہ سعودی ولی عہد ، نائب وزیر اعظم  و  وزیر  دفاع  شہزادہ  محمد بن سلمان کے دورہ اسپین کے موقع پر کیا تھا۔ اس معاہدے کے بموجب سعودی عرب سمندری جنگ  کے سسٹم سے تعلق رکھنے والی تمام اشیاء اپنے یہاں تیار کیا کرے گا۔ اسپین کی کمپنی اس سلسلے میں لاجسٹک تعاون اور تربیتی پروگرام میں حصہ لے گی۔ سعودی ویژن 2030کے تحت سعودی عرب جنگی اخراجات کا 50فیصد اندرون ملک مختص کر دے گا۔ اس کی بدولت سعودی نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا اور عسکری اشیاء تیا رکرنے کا تجربہ بھی حاصل ہو گا۔ یہ جنگی جہاز شدید درجہ حرارت میں بھی کام کر نے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ 

شیئر: