Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹھگز آف ہندوستان، خاص تاثر بنانے میں ناکام

بالی وڈ کی مہنگی ترین نئی فلم ' ٹھگز آف ہندوستان ' کو ہند سمیت دنیا بھرمیں نمائش کے لئے پیش کر دیاگیا۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکار امیتابھ بچن ،عامر خان، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا کی اداکاری پر مبنی فلم ریلیز ہوتے ہی خاص تاثر بنانے میں ناکام نظرآرہی ہے۔ بالی وڈ فلم انڈسٹری کے معروف تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم سے متعلق ٹویٹ کیاہے کہ ’ہر چمکتی ہوئی چیز سونا نہیں ہوتی، فلم کے پہلے گھنٹے میں شامل کئے گئے مناظر اتنے خاص نہیں تھے، فلم کا پلاٹ روایتی فارمولا ٹائپ تھا۔ اسکرین پلے قدرے بہتر تھا تاہم فلم کی اوسط درجے کی کارکردگی کے اصل ذمہ دار ہدایت کار ہیں۔
 

شیئر: