Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وطن عزیز کی ترقی کیلئے اربوں ریال کے منصوبے

9نومبر 2018ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار عکاظ کا اداریہ نذر قارئین
    سعودی عرب کے تمام صوبوں کمشنریوں اور تحصیلوں میں ترقی اور بہتری لانے والے منصوبے پے درپے نافذ کئے جارہے ہیں۔ پورا ملک روز بروز خوشحالی کی شاہراہ  پرآگے بڑھ رہا ہے ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے عہدمیں اس کا سلسلہ روز افزوں ہے۔ انہوں نے القصیم اور حائل میں جن عظیم الشان منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا یا افتتاح کیاہے وہ اپنی نوعیت کے پہلے نہیں، اس سے قبل بھی وہ برسراقتدار آنے کے بعد اربوں ریال لاگت کے منصوبے شروع کراکر مکمل کراچکے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ قائد اعلیٰ ہموطنوں کی خوشحالی اور خدمات عامہ کی فراہمی اور معیار بہتر بنانے میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔
    سعودی عرب کو گزشتہ دنوں اندرون ملک اور بین الاقوامی سطح پر اقتصادی و ترقیاتی شعبوں کی کارکردگی پر سراہا گیا۔ شاہ سلمان کے حالیہ دورے اس حقیقت کو اجاگر کررہے ہیں کہ وہ اور ان کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان شہریوں کے معیار ِمعیشت کو بہتر بنانے ، ان کی ضرورتوں سے واقفیت حاصل کرنے اور مختلف منصوبوں کے ذریعے انہیں گوناں گوں خدمات فراہم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
    شاہ سلمان کے دورہ قصیم و حائل نے اپنی قیادت کیلئے عوام کی محبت اور ہمدمی و ہمسازی کا اظہار ایک بار پھر پوری قوت سے کیا۔گھات میں بیٹھے ہوئے حریفوں کو یہ مناظر دکھی کر گئے۔ یہ لوگ ہموطنوں اور قائدین کے درمیان پھوٹ ڈالنے کیلئے دن رات ایک کئے رکھتے ہیں۔ اس کے باوجود نفرت اور کینہ پھیلانے والے فریقوں کی ساری کوششیں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی رائیگاں گئیں۔ سعودی عرب ہر اعتبار سے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اوران شاء اللہ جاری رکھے گا۔
 
مزید پڑھیں:- -  --فوجی سازوسامان کی مملکت میں تیاری

 

شیئر: