Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : بارش میں 2افراد جاں بحق ہوئے ، شہری دفاع

مکہ مکرمہ۔۔۔ ریجنل شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران مکہ مکرمہ ریجن میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ۔ سبق نیوز نے شہری دفاع کے حوالے سے لکھا ہے کہ بارش میں ایک شخص پر کنکریٹ کا بلاک گر گیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا حادثہ کمرے کی چھت گرنے کی وجہ سے پیش آیا ۔ جدہ میں جمعہ کے روز ہونے والی بارش میں شہری دفاع کے ایمرجنسی مرکز کو 19 امدادی کالز موصول ہوئی جو مختلف نوعیت کی تھیں ۔ دوسری جانب طائف میں بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہونے کی اطلاعات ملی جبکہ بعض شاہراہوں پر ٹریفک حادثات بھی رونما ہوئے ۔ 

شیئر: