بارش سے ایک شخص جاں بحق ہوا، کویتی وزارت داخلہ
کویت: کویت میں گزشتہ دنوں موسلادھار بارش کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوا۔ کویتی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں کہ کویت میں بارش سے متعدد افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ایک شخص ہی جاں بحق ہوا ہے جس کی شناخت ہوچکی ہے اور وہ ”بدون“ میں سے ہیں۔ یعنی جس کی کوئی شہریت نہیں ہے۔