Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک وہند میں37 ارب ڈالر کی تجارت ہو سکتی ہے،بساریہ

لاہور...پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریا نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت آئی ہے کوشش ہے کہ بات کرکے مسائل حل کریں ۔ورلڈ بینک کی اسٹڈی کے مطابق پاکستان اور ہند کے درمیان 37ارب ڈالر کی باہمی تجارت ہو سکتی ہے ۔براہ راست تجارت بڑھانے کےلئے رکاوٹیں ہٹانا ہوں گی ۔تشدد کا جو ماحول بنا ہوا ہے اسے ختم کر کے دوستی کی طرف بڑھیں ۔ گلبرگ لاہور میںاپنی اہلیہ کے ہمراہ خریداری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اجے بساریا نے کہا کہ لاہور کاکلچر بڑاسپیشل ہے ۔ جب موقع ملتا ہے کوشش ہوتی ہے کہ اس شہر کا سفر کیا جائے ۔ ایک دن قبل ہڑپہ کا سفر کیا ہے ۔ اس دوران پانچ ہزار سال قدیم تاریخ کو دیکھنے کا موقع ملا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کا ایک دوسرے سے پیار ہے اور ایک دوسرے کے ملک میں جا کر اس کا اظہار بھی کیا جاتا ہے ۔، سفارتخانے بھی ایسی کوشش کرتے ہیں ، ہم حالیہ ایک سال میں کئی معاملات پر آہستہ آہستہ آگے بڑھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت آئی ہے کوشش ہے کہ بات کریں اور مسائل حل کریں ۔

شیئر: