Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیر کفیل والا ششماہی اقامہ ملک سے نکلتے ہی ختم ہو جائیگا، امارات

غیر قانونی طریقے سے امارات آنے اور رہنے والوں کو غیر قانونی قیام کو قانونی بنانے اور روزگار حاصل کرنے کی خاطر 6ماہ کا اقامہ جاری کیا گیا ہے، باقیماندہ مہلت سے غیر قانونی تارکین فائدہ اٹھا لیں، الراشدی
 
ابوظبی:متحدہ عرب امارات کے محکمہ شہریت و قومی شناخت نے واضح کیا ہے کہ6ماہ کیلئے جاری کیا جانے والا اقامہ عارضی ہوتا ہے ۔  اس کے لئے کفیل کی شرط نہیں ہوتی۔ یہ مکمل اقامہ شمار نہیں ہوتا۔ ششماہی اقامہ امارات چھوڑتے ہی ختم ہو جاتا ہے۔ یہ اقامہ رکھنے والے کو وہ حقوق اور مراعات نہیں ملتیں  جو  سرکاری یا نجی ادارے کی  زیرکفالت  کارکنان کو حاصل  ہوتی ہیں۔  محکمہ میں غیر ملکیوں کے امور کے ادارے کے قائم مقام  ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر سعید الراشدی  نے تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ عارضی اقامہ دراصل ان غیر قانونی تارکین کو دیا جاتا ہے جو  سرکاری رعایت "غیر قانونی حالت کو تبدیل کر کے اپنا تحفظ کرو" سے فائدہ اٹھا کرامارات میں قیام کرنا چاہتے ہیں اور وہاں رہ کر قانون کے دائرے میں باقاعدہ ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے مذکورہ رعایت کے تحت ایسے لوگوں کو جرمانوں اور قانونی گرفت سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔
  • امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
 حکومت امارات چاہتی ہے کہ یہ لوگ اپنے غیر قانونی  قیام کو قانون کے دائرے میں لے آئیں اور مقامی قانون کے تحت کفالہ کے تقاضے پورے کر لیں۔ الراشدی نے بتایا کہ اگر کسی شخص نے مذکورہ اقامہ حاصل کیا ہو او روہ امارات سے نکل رہا ہو تو اسے واپس آنے کی صورت میں نیا ویزہ نکلوانا ہو گا۔ واپس آنے کیلئے ا س کے سامنے دو راستے ہیں یا تو وہ نئے کفیل سے ویزا جاری کرا لے یا کفیل نہ ملنے کی صورت میں سیاحتی ویزا حاصل کر لے۔ عارضی اقامہ صرف جرمانوں اور قانونی گرفت سے بچانے نیز امارات میں باقاعدہ طریقے سے ملازمت حاصل کرنے کیلئے دیا گیا ہے۔ اس اقامہ کی میعاد صرف 6ماہ ہوتی ہے۔ الراشدی نے خبردار کیا کہ اس اقامہ پر کوئی بھی غیر ملکی کارکن اس وقت تک ملازمت کا مجاز نہیں ہو گا تا وقتیکہ وہ مقررہ قانونی طریقے سے ملازمت نہ حاصل کر لے اور مقررہ میعاد کے دوران  نقل اقامہ کی کارروائی نہ کرا لے۔ انہوں نے امارات میں غیر قانونی طریقے سے قیام کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ مہلت کے دوران غیر قانونی قیام کو قانون کے مطابق کرلیں اور مہلت کی باقیماندہ مدت سے فائدہ اٹھا لیں۔ 
  • امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
 
 
 

شیئر: