بلیک ہیڈز کی پریشانی سے نجات پائیں
شہد اور دودھ قدرتی اجزاء پر مشتمل بہترین اشیاء ہیں ۔ انکا استعمال چہرے کی جلد کے لئے ہر طرح سے مفید ہے ۔ شہد میں اینٹی بیکٹیریل اجزاء پائے جاتے ہیں جبکہ دودھ میں شامل لیکٹک ایسڈ اسکن کو نرم و ملائم اور تروتاز رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔ بلیک ہیڈز کے خاتمے کے لیے ان دونوں چیزوں کا استعمال فائدہ مند رہتا ہے ۔ ایک ٹیبل اسپون شہد میں ایک ٹی اسپون دودھ ملا کر پیسٹ بنا لیں ۔ اس پیسٹ کو پانچ سے دس سیکنڈز تک مائیکرو ویو میں رکھ کر گرم کرلیں ۔ پھر دوبارہ سے اچھی طرح مکس کریں ۔ جب اتنا گرم رہ جائے کہ آپ اسے چہرے پر برداشت کر سکیں تب اسے چہرے پر لگائیں اور بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔ مکمل خشک ہو جانے پر ٹھنڈے پانی سے دھو کر موسچرائزر لگا لیں ۔ ماسک اتر نے کے ساتھ ساتھ بلیک ہیڈز بھی نکل آئیں گے ۔