جاپانی ایتھلیٹ نے ٹانگ ٹوٹنے کے باوجود دوڑ مکمل کرلی
ٹوکیو: جاپانی طالبہ ری آئی لیڈا نے میراتھن ریس کے دوران ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ جانے کے بعد بھی اپنی دوڑ مکمل کی اور اپنی ساتھی تک گھٹنوں کے بل چلتے ہوئے پہنچی۔آئیواتانی سنگیو کارپوریٹ کے تحت ریلے میرا تھن ریس ایکی ڈن کے دوران 19 سالہ طالبہ لیڈا 26 میل کی ریس کے دوران گر گئیں جس کے باعث ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی تاہم ایتھلیٹ نے ہمت نہیں ہاری اور 700 فٹ کا فاصلہ اپنے گھٹنوں کے بل پر ادا کیا اور ساتھی کو ریلے دی۔گھٹنوں کے بل چلنے کے باعث جاپانی ایتھلیٹ کی ہتھیلیاں اور گھٹنے شدید زخمی ہوگئے اور خون بہنے لگا لیکن اس کے باوجود اس نے ہمت نہ ہاری۔ سوشل میڈیا پر بہادر ایتھلیٹ کی ویڈیو کو کافی پذیرائی ملی اور صارفین نے نوجوان طالبہ کی ہمت اور جذبے کو سراہا۔جاپانی طالبہ نے کہا کہ میدان چھوڑنا کھلاڑی کے شایان شان نہیں ہوتا اس لئے آخری حد تک اپنی کوشش جاری رکھی، میں نہیں چاہتی تھی کہ صرف میری وجہ سے ہماری پوری ٹیم کو شکست کا سامنا کرناپڑے۔ میرے اس عمل سے ملنے والی داد و تحسین نے حوصلوں کو مزید بلند کردیا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں