Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدرت کا کرشمہ: خاتون کے یہاں بیک وقت 4بچوں کی ولادت

نئی دہلی۔۔۔قدرت کا کرشمہ بھی عجیب ہے، کسی کو پوری عمر اولاد نہیں ہوتی تو کسی کو ایک 2 نہیں4،4 بچے نصیب ہوجاتے ہیں۔ہریانہ ریاست کےضلع نوح (میوات) کے گاؤں پاٹ کھوری کی رہنے والی25سالہ عائشہ نے راجستھا ن میں ضلع الور کے نجی اسپتال میں4بچوں کو جنم دیا جن میں 3بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ڈاکٹروں نے اسے قدرت کا کرشمہ قراردیا۔ زچہ،بچہ مکمل صحتمند ہیں۔عائشہ کی شادی قریب 2سال قبل متوسط گھرانے کے شبیرنامی شخص سے ہوئی تھی۔ بچوں کی ولادت سے پورے خاندان میں جشن کا ماحول ہے۔ اہل خانہ نے عزیز و اقارب اوردوست و احباب میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔
مزید پڑھیں:- - - -حجاب پہننے پر خاتون ٹیچرکو استعفیٰ دینے پر مجبورکردیا گیا
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: