Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رووہنگیا مسلمانوں کو میانمار میں خطرہ ہے،اقوام متحدہ

جینوا ... اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش کی جانب سے پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کی جبرا میانمارا واپسی کا عمل انسانی حقوق کے خلاف وزری قرار دیتے ہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کردیا۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پناہ گزینوں کووا پسی کے لئے مجبور کرنا انسانی حقوق کے خلاف قطعی وزری ہے۔میانمار جہاں پناہ گزینوں کو زندگی کا خطرہ لاحق ہے ایسے حالات میں ان کی واپسی ممکن نہیں ہوسکتی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بنگلہ دیش اور میانمار کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت روہنگیا مسلمانوں کو میانمار میں واپسی کی اجازت دی گئی تھی لیکن اس کے ساتھ ہی وہاں ان کی شہریت کی ضمانت اور سیکیورٹی کے خدشات تاحال قائم ہیں۔بنگہ دیش کے علاقے میں متحرک امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لینے کے بعد میانمار واپس جانے سے خوفزدہ ہیں۔دونوں حکومتوں نے تصدیق کی ہے تھی کہ وہ نومبر کے وسط سے بڑے پیمانے پر روہنگیا کی واپسی کا عمل شروع کریں گے۔ امدادی ایجنسیوں اور سول سوسائٹی نے ایک بیان میں اس اقدام کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ روہنگیا مسلمان خوفزدہ ہیں کہ اب وہ میانمار واپس جائیں گے تو ان کے ساتھ کیا ہوگا ۔

شیئر: