Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے اقتصادی نظام کیلئے 12ملین غیر ملکیوں کا کردار قابل قدر ہے، وزیر محنت

ریاض۔۔۔ سعودی وزیر محنت  وسماجی بہبود احمد بن سلیمان الراجحی نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے اقتصادی نظام کیلئے 12ملین غیر ملکیوں کا کردار قابل قدر ہے۔ وہ ریاض میں "مسک"انٹرنیشنل فورم میں شرکت کے موقع پر سعودی نوجوانوں سے خطاب کر رہے تھے۔ الراجحی نے کہا کہ سعودی نوجوان خداداد صلاحیت کے مالک ہیں او رمملکت کی آبادی کا 70فیصد ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو  مشورہ دیا کہ وہ ہمیشہ نیا پن لانے کی کوشش کریں۔ اچھوتے پن کے جذبے سے آراستہ رہیں۔ ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا پیش کرنے کا اہتمام کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس بات کا اطمینان حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ ہر سعودی نوجوان تعلیم حاصل کرتے وقت اپناایک واضح پروگرام بنائے۔ اسے تعلیم شروع کرتے وقت ہی یہ معلوم ہو کہ وہ تعلیم مکمل کر کے کیا کرے گا۔ ملک کو تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت ہے۔ سرمایہ کاروں کی ضرورت ہے۔ اس کے بغیر لیبر مارکیٹ کے تقاضے پورے نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ لیبر مارکیٹ کو مطلوب عملے کے حوالے سے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ آج جس قسم کی مہارتیں رکھنے والے مارکیٹ کو مطلوب ہیں ضروری نہیں کہ کل بھی ایسا ہی  ہو۔ حالات بدلتے رہتے ہیں۔ سعودی ویژن2030نے سعودی نوجوانوں سے استفادے کا طریقہ کار مقرر کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ مسک فورم کے اجلاس 14نومبر سے شروع ہوئے ہیں آج بھی جاری رہیں گے۔ اس کا اہتمام محمد بن سلمان مسک فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔   
 

شیئر: