غریب ویلڈر کی دبئی میں جائداد نکل آئی
جمعرات 15 نومبر 2018 3:00
کراچی ... کراچی میں جعلی اور بے نامی اکاونٹس کے بعد ایک غریب ویلڈر کی دبئی میں جائیداد نکل آئی۔ ایف آئی اے نے ٹوٹس جاری کردیا ۔نشتر روڈ کے رہائشی محمد عمران کو جاری نوٹس میں انہیں متحدہ عرب امارات میں جائیداد سے متعلق پوچھ گچھ کے لئے 20نومبر کو ایف آئی اے کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔ محمد عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس ملنے پر پیروں تلے زمین نکل گئی۔ پورا خاندان پریشان ہے۔ میری والدہ کی طبیعت بگڑ گئی ہے ۔ دبئی تو دور کراچی بھی پورا نہیں دیکھا۔ محمد عمران نے پیشکش کی کہ اگر میری کوئی جائداد بیرون ملک مل جائے تو چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں دے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کے دفتر جا کر اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔