Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھرا : ساحلی علاقوں بارش کا امکان

حیدرآباد.... محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 5 دنوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش اور رائل سیما کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔اپنے بلیٹن میں محکمہ نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ساحلی اے پی کے اضلاع پرکاشم اور کرشنا کے بعض مقامات پر شدید بارش ہوئی۔

شیئر: