لکھنو.... ممبرپارلیمنٹ اوراداکارہ ہیمامالینی نے کمل پیغام یاترا کا اہتمام کرکے پارٹی رضاکاروں کو ہری جھنڈی دکھاکر ان کا سائیکل جلوس روانہ کیا۔انہوں نے رضاکاروں کا جوش بڑھانے کیلئے جے شری رام اوررام مندر جلد تعمیر کرنے کا نعرہ لگایا۔خود بھی ایک موٹرسائیکل کے پیچھے بیٹھ کر کچھ دور تک سائیکل ریلی کےساتھ چلیں لیکن جس وقت موٹرسائیکل پر وہ بیٹھی تھیں توممبرپارلیمنٹ نے سارے قانون قاعدے بھلاکر ہیلمٹ نہیں لگایا ۔انہوں نے اس ریلی کا اہتمام کیا ۔پارٹی کے سبھی ضلع لیڈروں کو مدعو کیاتھا۔ اس کے علاوہ متھرا سے ایم ایل اے اورریاستی وزیرتوانائی شری کانت شرما کوبھی بلایا تھا لیکن شرما نے ان کی ریلی میں شرکت نہیں کی۔