700ارب کی لوٹ مار،رقم واپس لائینگے،شہزاداکبر
اسلام آباد ...وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ 50 دن میں 700 ارب کی لوٹی ہوئی قومی دولت سے متعلق اہم تفصیلات منظر عام پر لائے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ متعدد ممالک کے ساتھ منی لانڈرنگ کے حوالے سے معاہدے ہو گئے۔ عوامی دولت کو لوٹ کر مختلف ملکوں میں لے جانے والوں کے بارے میں بھی اہم معلومات اکٹھی کی ہیں۔لوٹی ہوئی دولت کو پاکستان واپس لایا جائے گا۔ قانونی عمل جاری ہے، انہوں نے کہا کہ یہ مشکل عمل ضرور ہے اس میں وقت بھی لگے گا ۔تحریک انصاف کی حکومت اس کوشش میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت بھی منی لانڈرنگ میں ملوث تھی۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے دبئی میں رئیل ا سٹیٹ کے شعبے میں بڑی رقم خرچ کی ہوئی ہے۔ تحقیقات میں اقامہ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔