Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس نے شام اور ایران کی بابت کیا تجویز دیدی!

ماسکو ... اسرائیلی باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ روس ، امریکہ کو ایران پر پابندیوں میں تخفیف کیلئے شام سے ایرانی افواج کے انخلاءکی تجویز پیش کرنے پر غوروخوض کررہا ہے۔ روسی ، امریکی سربراہ کانفرنس میں یہ تجویز زیر بحث لائی جائیگی۔دونوں ملکوں کے سربراہ آئندہ ماہ کے آغاز میں ارجنٹائن میں ہونے والی جی ٹوئنٹی میں شرکت کے موقع پر ملاقات کرینگے۔ اسرائیلی ایوان وزارت عظمیٰ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نتنیاہو نے اعلان کیا ہے کہ روس نے حال ہی میں امریکہ اور اسرائیل کے سامنے مذکورہ تجویز رکھی ہے۔ روس اس سلسلے میں تمام فریقوں خصوصا ً ایرانی قیادت کا رجحان دریافت کرنا چاہتا ہے۔ ابھی تک تجویز کو باقاعدہ فارمولے کی شکل نہیں دی گئی۔ دوسری جانب روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انکے ملک نے اس حوالے سے امریکہ یا اسرائیل کو کوئی بھی تجویز نہیں دی۔
 

شیئر: