Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قبضہ مافیا نے ریلوے زمین کو مفت کا مال سمجھا‘ شیخ رشید

پشاور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کمیشن مافیا نے ریلوے کو تباہ کردیا کیونکہ اس محکمے پر کمیشن خوروں کا قبضہ تھا۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں میڈیا نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے مزید کہا کہ کراچی سے پشاور تک نیا ریلوے ٹریک بنائیں گے۔ا س کے علاوہ سفاری ٹرین چلائی جائے گی اور اس منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز پر مزید ایک ہزار اسٹال لگانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے 600 ملازمین کی ملازمتیں ختم کردی ہیں اور مزید نوکریاں دے رہے ہیں۔کراچی میں ریلوے زمین پر 5 ہزارمکان بنا لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کولوگوں نے مفت کا مال سمجھا ہوا ہے ۔ شیخ رشید نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف اور زرداری نے ملک کوبری طرح نوچا ہے ۔
 

شیئر: