Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاڈ کے صدر اسرائیل کے دورے پر

تل ابیب ... اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے اپنے یہاں چاڈ کے صدر ادریس دبی کی آمد پر غیر معمولی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری بڑی کامیابی ہے۔ 1972ءمیں دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔ ادریس دبی اس کے بعد اسرائیل جانے والے چاڈ کے پہلے صدر ہیں۔ نتنیا ہو نے کہا کہ یہ تاریخی ملاقات ہے۔ اسرائیل کے قیام کے بعد چاڈ کا کوئی صدر پہلی بار اسرائیل آیا ہے۔ اسرائیل کا ایک اعلیٰ سطحی وفد حال ہی میں چاڈ کے دورے پر گیا تھا جسے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا نقطہ آغاز قرار دیا گیا تھا۔
 

شیئر: