لیبیا،داعش کے 12 دہشت گردہلاک
طرابلس ۔۔۔لیبیا کے ضلع کفرا کے تعزیربو شہر میں لیبیائی فوج اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے داعش کے ٹھکانے پر حملہ کرکے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ فوج کی مشترکہ ٹیم نے تعزیربو ریگستان میں دہشت گردوں کا پیچھا کر کے ان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا اس دوران 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔داعش کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مادے برآمد کیے گئے اور بہت سی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔