یوپی: بارہ بنکی نمائش میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ ، پولیس کا لاٹھی چارج
لکھنؤ۔۔۔۔بارہ بنکی کے قصبہ جہانگیرآباد میں منعقد نمائش میں نوجوانوں نے اس وقت توڑپھوڑ اور ہنگامہ برپا کردیا جب بھوجپور ی زبان کے معروف گلوکار کھیساری لال تاخیر سے پروگرام پیش کرنے کیلئے اسٹیج پرپہنچے۔ہنگامے کے دوران بی جے پی رکن اسمبلی اوپندر راوت نے اسٹیج سے بھاگ کر جان بچائی ۔ نمائش میں یوگی کابینہ کی وزیر ریتا بہوگنا جوشی ، ریاستی وزیر تعلیم سندیپ سنگھ، رکن پارلیمنٹ پرینکا سنگھ راوت بھی موجود تھیں۔موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کرکے حالات کو کنٹرول کیا اور شرپسندوں کیخلاف رپورٹ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔