سہارنپور: زیر تعمیر پل پر نصب آہنی جال گرنے سے2مزدور ہلاک
سہارنپور- - - -سہارنپور کی پاؤں دھوئی ندی پر زیر تعمیرکھمران پل پر آہنی جال نصب کرنے کے دوران گریا جس میں 7مزدور د ب گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔ امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے ہوئے زخمی مزدوروں کو نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے 2مزدوروں کو مردہ قراردیدیاجبکہ ایک کی حالت نازک ہے۔مرنیوالے دونوں مزدور ضلع سنبھل کے رہنے والے تھے۔ڈی ایم آلوک کمار پانڈے ، ایس ایس پی دینیش کمار ، ضلع کمشنر گیانندر سنگھ کے علاوہ دیگر پولیس اہلکار وں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ڈی ایم نے آہنی جال گرنے کے واقعہ کو انتہائی لاپروائی قراردیتے ہوئے قصورواروں کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم جاری کیا۔