Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کیمیکل اسلحہ تنظیم کا رکن منتخب

ریاض.... ہالینڈ میں سعودی سفیر عبدالعزیز بن عبداللہ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کو 2019-21 کیلئے کیمیکل اسلحہ کی پابندی تنظیم کا رکن منتخب کرلیا گیا۔ سعودی عرب کا انتخاب ہیگ میں مذکورہ تنظیم کے 23 ویں سیشن کی کانفرنس کے دوران کیاگیا۔ سعودی سفیر نے بتایا کہ ہماری قیادت نے کیمیکل اسلحہ پر پابندی کی نگراں تنظیم میں سعودی عرب کے موثر کردار اور عالمی سطح پر اس حوالے سے سعودی عرب کی خدمات کو اجاگر کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ ہالینڈ میں سعودی سفارتخانے نے یہ کام احسن شکل میں انجام دیا۔ مملکت 1997 ءسے تنظیم مذکور کی مجلس عاملہ کا مسلسل رکن ہے۔ 

شیئر: