Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرتار پور راہداری منصوبہ امن کی طرف قدم ہے،جنرل باجوہ

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ کرتار پور راہداری منصوبہ امن کی طرف وہ قدم ہے جواس خطے کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ کرتار پور راہداری منصوبہ امن کی طرف وہ قدم ہے جو اس خطے کی ضرورت ہے، سرحدوں پر خاردار تاریں آزاد ریاست کی جانب سے غیرقانونی آمدورفت روکنے کے لئے ہے۔گیٹ اور راہداریاں امن پسند اور قانونی سیاحوں کے لئے ہیں۔ یہی معاملہ ہمارے سب ہمسائیوں کے لئے ہے۔

شیئر: