حشیش کا دھندا کرنے والے افریقی گرفتار
جمعرات 29 نومبر 2018 3:00
باحہ ... انسداد منشیات کے ادارے نے نشہ آور اشیاءکا دھندا کرنے والے افریقیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ افریقی پہاڑوں کے اندر حشیش اور نشہ آور گولیوں کے دھندے کے اڈے قائم کئے ہوئے تھے۔ پرخطر مقامات ہونے کے باعث پولیس والے بھی ان کے اڈوں پر جانے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے تھے۔ کافی عرصے سے ان پر نظر رکھی جارہی تھی۔ چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیاگیا۔ انکے قبضے سے بھاری مقدار میں حشیش ، نشہ آور گولیاں اور نقدی برآمد ہوئی۔