Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رشی کی پاکستانی حکومت سے درخواست

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار راج کپور کے بیٹے رشی کپور نے پاکستانی حکومت سے ان کا آبائی گھر میوزیم میں بدلنے کی درخواست کی ہے۔ میڈیا کے مطابق اداکار رشی کپور پاکستان کے شہر پشاور میں موجود اپنے آباء واجداد کے مکان کو میوزیم بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس گھر کو میوزیم بنادیاجائے۔ پاکستانی حکام کاکہنا ہے کہ رشی کپور کی درخواست پر غور کیاجائےگا۔ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں یہ گھر رشی کپور کے پردادا کا ہے ۔قیام پاکستان کے بعد کپور خاندان ہندوستان منتقل ہوگیاتھا۔
 

شیئر: